poem ijtygaad 2 by Allama Iqbal ( نظم اجتہاد – علامہ اقبال )

اجتہاد

 

زمانہ آیا ہے بے حجابی کا، عام دیدارِ یار ہوگا
سکوت تھا پردہ دار جس کا، وہ راز اب آشکار ہوگا

 

گزر گیا اب وہ دور ساقی کہ چھپ کے پیتے تھے پینے والے
بنے گا سارا جہاں میخانہ، ہر کوئی بادہ خوار ہوگا

 

کبھی جو آوارۂ جنوں تھے، وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے
برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خارزار ہوگا

 

نہ پوچھ اقبالؔ کا ٹھکانہ، ابھی وہی کیفیت ہے اس کی
کہیں سرِ رہ گزار بیٹھا، کبھی وہ تحتِ دار ہوگا

 

علامہ اقبال

Leave a Comment