kahani dost ka asl imtyhaan (کہانی دوست کا اصل امتحان)

دوست کا اصل امتحان

علی اور حارث بچپن کے دوست تھے۔ دونوں ایک دوسرے پر جان چھڑکتے تھے اور ہمیشہ ساتھ رہتے تھے۔ ایک دن دونوں نے جنگل کی سیر کا منصوبہ بنایا۔

جنگل میں چلتے چلتے اچانک ایک خوفناک ریچھ ان کے سامنے آ گیا۔ علی کو بہت ڈر لگا اور وہ فوراً ایک درخت پر چڑھ گیا، مگر حارث کو چڑھنا نہیں آتا تھا۔ وہ گھبرا گیا اور سوچنے لگا کہ کیا کرے۔

اچانک اسے یاد آیا کہ “ریچھ مردہ انسان کو نہیں کھاتے”۔ اس نے فوراً زمین پر لیٹ کر سانس روک لی اور خود کو مردہ ظاہر کرنے لگا۔

ریچھ قریب آیا، اس کی ناک حارث کے چہرے کے قریب کی اور کچھ سونگھنے لگا۔ پھر وہ وہاں سے چلا گیا، کیونکہ وہ سمجھا کہ حارث مر چکا ہے۔

جب خطرہ ٹل گیا، تو علی درخت سے نیچے اترا اور مذاق کرتے ہوئے بولا، یہ ریچھ تمہارے کان میں کیا کہہ رہا تھا؟

حارث نے مسکرا کر کہا، ریچھ کہہ رہا تھا کہ جو دوست مصیبت میں کام نہ آئے، اسے چھوڑ دینا چاہیے

علی کو بہت شرمندگی ہوئی، اور حارث نے اس دن سیکھ لیا کہ سچا دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہے۔

سبق

مصیبت میں ہی دوست اور دشمن کی پہچان ہوتی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Leave a Comment