خوابوں کی دنیا
حسن ایک عام سا نوجوان تھا، مگر اس کے خواب عام نہیں تھے۔ وہ ہمیشہ کچھ ایسا کرنا چاہتا تھا جو دوسروں سے مختلف ہو۔ مگر زندگی کی تلخ حقیقتوں نے اس کے قدم باندھ رکھے تھے۔ وہ دن رات مزدوری کرتا، مگر اس کا دل ہمیشہ کسی اور ہی دنیا میں بھٹکتا رہتا۔
ایک رات، جب وہ تھکا ہارا سویا تو اس نے ایک عجیب خواب دیکھا۔ خواب میں ایک بوڑھا شخص اسے ایک سنہری چابی دے رہا تھا اور کہہ رہا تھا
“یہ چابی تمہارے مقدر کا دروازہ کھولے گی، بس ہمت نہ ہارنا”
صبح جب وہ جاگا تو خواب کی حقیقت پر یقین کرنا مشکل تھا۔ مگر پھر بھی اس کے دل میں ایک عجیب سی امید جاگ اٹھی۔ اس نے فیصلہ کیا کہ اب وہ اپنی زندگی عام طریقے سے نہیں گزارے گا۔
وہ اپنے علاقے کی لائبریری میں گیا، کتابیں پڑھنے لگا، نئے خیالات تلاش کرنے لگا۔ اس نے کہانیاں لکھنی شروع کر دیں، اور جلد ہی سوشل میڈیا پر اس کی تحریریں مقبول ہونے لگیں۔ لوگوں نے اس کی کہانیوں کو پسند کرنا شروع کر دیا، اور ایک دن ایک بڑا پبلشر اس سے رابطہ کر کے اس کی کہانیوں کی کتاب شائع کرنے کی پیشکش کر دیتا ہے۔
وہی حسن، جو کبھی ایک عام مزدور تھا، اب ایک مشہور مصنف بن چکا تھا۔ جب اس کی پہلی کتاب چھپی اور اس نے پہلی بار اسے ہاتھ میں لیا، تو اسے یوں لگا جیسے وہی سنہری چابی اس کے ہاتھ میں آ گئی ہو
سبق
خواب دیکھنے والوں کو دنیا پاگل کہتی ہے، مگر حقیقت میں وہی لوگ دنیا بدلتے ہیں